حکومتی بے حسی ، کاشکار زراعت چھوڑ رہے :سہیل تارڑ

حکومتی بے حسی ، کاشکار زراعت چھوڑ رہے :سہیل تارڑ

حافظ آ باد میں ابھی تک کہیں بھی 3500 روپے من گندم نہیں خریدی گئی

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )کسان بورڈ حافظ آباد کے صدر سہیل احمد تارڑ نے کہا ہے حکومت کے بلند بانگ دعو ئوں کے باوجود ابھی تک ضلع کے کسی بھی ایک سینٹر میں 35 سوروپے فی من کے حساب سے گندم نہیں خریدی گئی جس کی وجہ سے کسان فصل کو اونے پونے داموں فروخت کرنے پر مجبور ہیں ،کاشتکاروں کو شدید مالی خسارہ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بلکہ اس سے آئندہ فصل بھی متاثر ہوگی۔ انہوں نے کہا حکومت کی بے حسی کی وجہ سے کسان کاشت کاری کے پیشے کو چھوڑنے پر مجبور ہو رہے ہیں اگر حکومت نے کسانوں اور زمینداروں سے سرکاری سطح پر گندم کی خریداری کا معقول انتظام نہ کیا تو ملک غذائی بحران کا شکار ہو جائیگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں