چودھری امتیاز صوبائی صدر نہیں ،مقدمہ درج کرا دیا :پیپلز پارٹی

چودھری امتیاز صوبائی صدر نہیں ،مقدمہ درج کرا دیا :پیپلز پارٹی

پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی اور انتشار پھیلانے کی سازش کر رہے :آصف بھاگٹ ودیگر

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی گوجرانوالہ ڈویژن کے صدر سابق ایم پی اے آصف بشیر بھاگٹ اور پیپلز پارٹی ضلع گوجرانوالہ کے صدر سابق ایم پی اے اعجاز احمد سماں نے ضلع گوجرانوالہ کی تحصیل نوشہرہ ورکاں کے گا ئو ں تتلے عالی سے تعلق رکھنے والے امتیاز چو دھری کی جانب سے سوشل میڈیا پر خود کو پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کا صوبائی صدر ظاہرکر کے عہدیدار وں کے بوگس نوٹیفکیشن جاری کرنے پر وضاحت کی ہے کہ چودھری امتیاز صوبائی صدر نہیں ہیں نہ ہی کبھی اس عہدے پر رہے ہیں جو پارٹی ڈسپلن کی بدترین خلاف ورزی اور پارٹی میں انتشار پھیلانے کی منظم سازش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی سنٹرل پنجاب نے جعل سازی پر انکے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر ا دی ہے جبکہ پی پی پی پارلیمنٹیرین کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید نیئر حسین بخاری نے بھی نوٹیفکیشن کے ذریعے چودھری امتیاز آف نوشہرہ ورکاں کو جعل سازی کا مرتکب قرار دیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں