گیپکو اہلکار نے بینک کا کنکشن کاٹ دیا ، عملے کا شدید احتجا ج

گیپکو اہلکار نے بینک کا کنکشن  کاٹ دیا ، عملے کا شدید احتجا ج

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )گیپکو اہلکار کی مقامی بینک عملہ کے ساتھ بدتمیزی، غیر قانونی طور پر بینک کا بجلی کنکشن کاٹ دیا۔

گیپکو سب ڈویژن نمبر 3 پسرور کے ریکوری پر مامور لائن مین عابد سہیل نے سب ڈویژن نمبر 1میں واقع بینک کے عملہ سے بدتمیزی، ہاتھ سے بل بنا کر جمع کر انے کی کوشش، بینک کے لیڈی سٹاف نے انکار کیا تو بدتمیزی پر اتر آیا اور جاتے ہوئے غیر قانونی طور پر بینک کی بجلی منقطع کر دی ۔بینک عملہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے عابد سہیل کو فوری معطل کرکے تادیبی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں