ڈسکہ سرکل کے پانچوں تھانوں کی حوالاتوں میں سہولیات ناپید
موترہ(نامہ نگار)ڈسکہ سرکل کے پانچوں تھانوں کی حوالاتوں میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے قید ملزموں کو سخت مشکلات کاسامنا ہے ۔
سرکل بھرکے پانچوں تھانوں ستراہ ’صدر ’بمبانوالہ’موترہ اور سٹی میں عدم توجہ کے باعث پانچوں تھانوں کی حوالاتوں میں سہولیات نہ ہونے پر حوالاتوں میں قید ملزموں کاکہنا ہے کہ ہمارے ساتھ جانوروں سے بھی بدتر سلوک کیاجاتا ہے حوالات میں چند افراد قید کی گنجائش ہونے پر پولیس اہلکار جان بوجھ کر حوالاتوں میں درجنوں قیدیوں کو بند کردیتے ہیں ان درجنوں قیدیوں کو ہوا دینے کیلئے صرف ایک پنکھا لگایا گیاہے گرمی کی وجہ سے حوالاتوں میں قید ملزمان موذی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں‘علاقہ کی سیاسی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔