ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فرضی مشقوں کااہتمام
پھالیہ (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کی زیرِ صدارت ضلع منڈی بہاؤالدین میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فرضی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔
ریسکیو سٹیشن پھالیہ میں سرگرمی میں ریسکیو 1122 سمیت مختلف ضلعی اداروں نے بھرپور شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف محکموں کی جانب سے قائم کیمپس کا دورہ کیا اور وہاں موجود مشینری و آلات کا معائنہ کیا۔اورتمام اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ موک ایکسرسائز کا بنیادی مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی تیاریوں کا جائزہ لیناہے۔ تاکہ سیلاب جیسی آفات کی صورت میں عوام کو بروقت اور مؤثر انداز میں ریسکیو اور ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔