دریائے جہلم میں 4 روزقبل ڈوبنے والے نوجوان کی لاش مل گئی

دریائے جہلم میں 4 روزقبل ڈوبنے  والے نوجوان کی لاش مل گئی

لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا)دریائے جہلم میں 4روزقبل ڈوبنے والے نوجوان کی لاش مل گئی۔ 24 جولائی کو گاؤں کوٹھیان سرائے عالمگیر کے قریب 15 سالہ سعود دریائے جہلم کے کنارے پر نہا رہا تھا کہ پاؤں پھسلنے سے گہرے پانی میں ڈوب گیا۔

 ریسکیو عملہ نے 9منٹ میں موقع پر پہنچ کر نوجوان کی تلاش کیلئے ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن شروع کر دیا،واٹر ریسکیو عملہ نے چوتھے دن کے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران لاش کو جائے حادثہ سے 6 کلو میٹر فاصلے سے تلاش کر لیا، لاش لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...