ڈرائیور نے وین ٹریفک اہلکار سے ٹکرا دی ، مقدمہ درج

 ڈرائیور نے وین ٹریفک اہلکار سے ٹکرا دی ، مقدمہ درج

چھت پر سامان رکھنے پر روکا گیا لیکن گلفام نے گاڑی بھگا دی ، قتل کی دھمکیاں

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر، نمائندہ دنیا ) ٹریفک وارڈن سے مزاحمت، جان سے مارنے کی دھمکیاں، ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔تھانہ نوشہرہ ورکاں پولیس نے سرکاری فرائض میں مداخلت، غفلت سے گاڑی چلانے اور ٹریفک اہلکار آصف کو دھمکیاں دینے کے الزام میں ڈرائیور گلفام کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ٹریفک وارڈن آصف نے مٹو بھائیکے روڈ پر دوران ڈیوٹی ویگن کو چھت پر خطرناک انداز میں سامان لوڈ ہونے پر روکا، تاہم ڈرائیور گلفام باجوہ مبینہ طور پر کاغذات دکھائے بغیر فرار ہو گیا اور فرار کے دوران ٹریفک اسسٹنٹ قاسم کو ٹکر مار کر گرا دیا بعد ازاں ملزم نے مبینہ طور پر فون پر ٹریفک آفیسر کو دوبارہ روکنے کی صورت میں کچل دینے کی دھمکیاں بھی دیں، پولیس نے تفتیش شروع کر دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...