جامکے چٹھہ ریلوے پھاٹک پر گڑھوں کو بجر ڈال کر ہموار کر دیا گیا
جامکے چٹھہ(نامہ نگار)تحصیل علی پور چٹھہ میڈیکل ایسوسی ایشن و کیمسٹ کے صدر احسان شریف ڈار اور جامکے چٹھہ کے میڈیکل سٹورز کے تعاون سے جامکے چٹھہ ریلوے پھاٹک پر موجود گہرے گڑھوں کو بجر ڈال کر ہموار کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ ریلوے پھاٹک پر گڑھوں کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر تھی جبکہ الیکٹرک بسوں کی علی پور چٹھہ آمدورفت بھی معطل ہو گئی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments