علی پورچٹھہ میں موٹرسائیکل چور و ڈکیت گینگ بے لگام
شہری سے موٹرسائیکل چھین لی، وارداتوں سے شہریوں میں خوف و ہراس
علی پورچٹھہ (تحصیل رپورٹر )علی پورچٹھہ میں موٹرسائیکل چور و ڈکیت گینگ بے لگام ہو گیا ، گن پوائنٹ پر شہری سے موٹرسائیکل چھین لی، وارداتوں کی بڑھتی لہر نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ محلہ اونچا کھوہ کا رہائشی شاہ زیب مہر موٹرسائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ راستے میں ڈاکوؤں نے روک لیا اور موٹرسائیکل چھین کر اسلحہ لہراتے فرار ہو گئے ۔ شہریوں کے مطابق یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں۔ اس سے قبل غفاری چوک سے فیاض حسین، مین بازار سے اسد عباس اور چوک امیر حمزہ سے بھی نامعلوم چور قیمتی موٹرسائیکلیں چرا کر فرار ہو چکے ہیں جبکہ شہری کلیم حیدر جیب تراشوں کے ہاتھوں موبائل فون اور رقم سے محروم ہو گیا ۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ پولیس نے مقدمات تو درج کر لئے مگر بیشتر وارداتوں میں نہ ملزم گرفتار ہو سکے اور نہ ہی مال مسروقہ برآمد کیا جا سکا جس سے جرائم پیشہ عناصر کے حوصلے مزید بلند ہوتے جا رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شام ڈھلتے ہی سڑکوں پر خوف کی فضا قائم ہو جاتی ہے اور لوگ گھروں سے نکلتے عدم تحفظ محسوس کرتے ہیں۔ شہریوں نے آر پی او گوجرانوالہ، سی پی او گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ علی پورچٹھہ میں سرگرم موٹرسائیکل چور اور ڈکیت گینگ کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments