جعلی حکمرانوں کا واحد ایجنڈا ملکی دولت لوٹنا:ریحانہ ڈار
معاشی بد حالی کا خاتمہ موجودہ حکمرانوں کے بس کی بات نہیں:رہنما پی ٹی آئی
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تحریک انصاف کی سینئر رہنما ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ سیاسی نظریات و اختلافات سے بالاتر ہو کر قومی مفادات کے تحفظ کیلئے اپنا ذمہ دارانہ کردار اد ا کیا معیشت کی بحالی کو پہلی ترجیح بنایا اور عوامی امنگوں کے مطابق عوام کی خوشحالی کیلئے اقدامات اٹھائے جو جمہوریت دشمن عناصر کو برداشت نہیں ہوئے اور پی ٹی آئی کے عوامی مینڈیٹ پر شب خون مارنے سمیت بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پابند سلاسل کردیا گیا تاکہ ان کی آواز دبائی جاسکے مگر یہ سازش ناکام ثابت ہوئی ،پاکستانی قوم آج بھی اپنے محبوب قائد کے ساتھ کھڑی ہے ۔ سٹی سیکرٹری اطلاعات ونشریات میاں شان علی قمر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام اور ناعاقبت اند یش حکمرانوں کی نااہلی کے باعث پیدا شدہ معاشی بدحالی کے خاتمہ کیلئے غیر معمولی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے جو موجودہ حکمرانوں کے بس کی بات نہیں ان کا واحد ایجنڈا ملکی دولت پر ہاتھ صاف کرنا ہے جس کیلئے یہ ہر حد تک جانے کو تیار ہیں ، پی ٹی آئی کے شروع کئے گئے ترقی کے سفر کو جاری رہنے دیا جاتا تو آج پاکستان کا شمارترقی یافتہ ممالک کی صف میں ہوتا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments