ماڈل ٹائون ڈسکہ ، پیرا نے غیر قانونی ریمپ مسمار کر دئیے
کارروا ئی سے قبل رہائشیوں کو طویل ریمپ خودختم کر نے کیلئے نوٹس دئیے گئے
ڈسکہ(نامہ نگار )پیرا فورس نے ماڈل ٹاؤن میں شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے راستے میں بنے 10فٹ لمبے ریمپ کو مسمار کردیا ،ماڈل ٹاؤن ڈسکہ میں شہریوں نے اپنی رہائشگاہوں کے سامنے کئی کئی فٹ لمبے ریمپ بنا رکھے تھے جن کی پیرا فورس ڈسکہ کو شکایت کرنے پر انچارج پیرا فورس ڈسکہ میڈم عائشہ نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر تے ہو ئے ماڈل ٹاؤن ڈسکہ کے رہائشیوں کو پہلے نوٹس د ئیے کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت غیر قانونی ریمپ ختم کردیں ،شہریوں کے عدم تعاون پر پیرا فورس نے کارروائی کر تے ہو ئے ماڈل ٹاؤن میں بنے 10فٹ لمبے غیر قانونی ریمپ کو مسمار کرادیا جو لوگوں اور گاڑیوں کی آمدو رفت میں مشکلات کا سبب بن رہا تھا اس موقع پر انچارج پیرا فورس ڈسکہ میڈیم عائشہ نے کہا کہ کسی بھی شہری کو غیر قانونی تعمیر کرنے کی اجازت نہیں دی جا ئے گی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments