سمبڑیال :رقم کے تنازع پر فائرنگ ، نوجوان جاں بحق
ذوالقرنین موٹر سائیکل پر جا رہا تھا ، ملزموں نے راستہ روک کر فائرنگ کر دی
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )رقم کے تنازع پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔ تھانہ سمبڑیال کے علاقہ محلہ قلعہ کے رہائشی رانا رمضان راجپوت کا 21سالہ بیٹا رانا ذوالقرنین گھر سے سودا سلف لینے سمبڑیال بازار جارہا تھا کہ راستے میں جنگل ہاؤس پرانا ڈاکخانہ کے قریب ملزم کھڑے تھے ،جونہی موٹر سائیکل سوار ذوالقرنین قریب پہنچا تو انہوں نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں نوجوان گولیان لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جسے تحصیل ہسپتال سمبڑیال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد سول ہسپتال سیالکوٹ منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔تھانہ سمبڑیال پولیس نے مقتول کے بھائی رانا حسنین کی درخواست پر دلدار ولد عبدالغفار ،عرفا ن عرف طوطی ، سہران عرف باچھو ،اسد عرف زیبی ،شہرون ولد رزاق مسیح سکنہ محلہ شیراں آباد ، بشارت چیمہ سکنہ بیگووالہ کیخلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments