مرالی والہ میں دھمکیوں کے با عث خاتون میکے رہنے پر مجبور
تتلے عالی(نامہ نگار)مرالی والہ میں دھمکیوں کے با عث خاتون میکے رہنے پر مجبور ہو گئی۔
نواحی علاقہ مرالی والہ کی روبینہ جاوید کو اسی گاؤں کا سخاوت نامی شخص بلاوجہ تنگ کرتا ہے مختلف موبائل فونز سے کال کرکے جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتا ہے چند روز قبل ملزم سخاوت کا بیٹا پیغام لے کر آیا کہ کچھ دن کیلئے یہاں سے چلی جاؤں ورنہ میرا باپ تمہیں قتل کر دے گا۔خاتون اپنے میکے تلونڈی موسی خان چلی گئی واپس آئی تو دروازے پر لکھا تھا کہ یہاں صرف مرد آسکتے ہیں ،خوف سے دوبارہ واپس نہیں آسکی ہوں۔پولیس نے مقدمہ در ج کرلیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments