سیالکوٹ:والد کا قاتل گرفتار ،لاش نالے سے برآمد

سیالکوٹ:والد کا قاتل گرفتار ،لاش نالے سے برآمد

حاجی پورہ کے علاقہ میں حمزہ نے معمولی تکرار پر تنویر کو موت کے گھاٹ اتارا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ایس ایچ او تھانہ حاجی پورہ کاشف علی بٹ نے گھر میں معمولی تکرار کے باعث والد کو قتل کرنے والا بیٹا گرفتار کرکے لاش گندے نالے سے برآمد کر لی ۔ پولیس کے مطابق معمولی گھریلو تکرار پر ملزم حمزہ نے والد تنویر کو قتل کر دیا۔ملزم نے واردات کے بعد لاش ساہووالہ کے گندے نالے میں پھینک دی۔ شک سے بچنے کے لیے ملزم نے خود ہی والد کے اغوا کا مقدمہ درج کروا دیا۔ پولیس نے تفتیش کے دوران ملزم کے بیانات میں تضاد محسوس کیا۔ شک کی بنیاد پر حمزہ کو حراست میں لے کر انٹیروگیٹ کیا گیا۔دورانِ تفتیش ملزم نے والد کے قتل کا اعتراف کر لیا۔ملزم کی نشاندہی پر مقتول کی لاش نالے سے برآمد کر لی گئی۔پولیس نے لاش کو قانونی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...