وزیر بلدیات کے حلقے میں جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر
گٹروں اور نالیوں کا پانی گلی محلوں میں جمع ، تعفن سے سانس لینا دشوار
موترہ(نامہ نگار )ڈسکہ شہرصوبائی وزیر بلدیات کاحلقہ ہونے کے باوجود صفائی جیسی سہولت سے محروم ،ہر گلی محلہ میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر او ر گٹروں اور نالیوں کا پانی کھڑا رہنے لگا ۔ستھرا پنجاب کے ملازمین کئی کئی ہفتے گلیوں اور محلوں کے چکر نہیں لگاتے جس کی وجہ سے ہر گلی محلہ میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں او ر تعفن سے شہریوں کا سانس لینا بھی محال ہے اس کے علاوہ کئی کئی مہینے نالیوں اور گٹروں کی صفائی نہیں کی جاتی گٹروں اور نالیوں کاپانی ہر گلی میں کھڑا رہتا ہے پہلے ہر گلی محلہ میں خاکروب روزانہ آتے تھے اور صفائی ستھرائی کی جاتی تھی جب سے ستھرا پنجاب کو ٹھیکہ دیاگیا ہے اس دن سے ڈسکہ شہر میں صفائی کی صورتحال ابترہوگئی ہے ستھرا پنجاب کے ملازمین گھروں میں سے کوڑا اکٹھا نہیں کرتے جس کی وجہ سے شہری گھروں کا کوڑا گلی محلوں میں پھینک دیتے ہیں ،اگر ستھرا پنجاب کے ملازمین گھروں سے کوڑا اکٹھا کرکے لے جائیں تو ہر گلی محلہ میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگنا بند ہوجاتے ہیں شہریوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے مطالبہ کیاہے کہ صوبائی وزیربلدیات کے حلقہ ڈسکہ شہر میں صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال کا نوٹس لیاجائے اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments