گجرات:احاطہ سیشن کورٹ اور کچہری میں جمع پانی کی نکاسی

گجرات:احاطہ سیشن کورٹ اور  کچہری میں جمع پانی کی نکاسی

گجرات(سٹی رپورٹر )حالیہ موسلادھار بارش کے بعد احاطہ سیشن کورٹ اور کچہری میں جمع ہونے والے برساتی پانی کی فوری نکاسی کیلئے واسا گجرات اور ستھرا پنجاب کی ٹیمیں بھرپور انداز میں متحرک رہیں۔

آپریشن کے دوران بھاری مشینری اور عملے کی مدد سے پانی کی نکاسی کا عمل تیز کیا گیا تاکہ عدالتی امور کے دوران ججز، وکلاء اور سائلین کو درپیش مسائل کا خاتمہ ہوسکے اور عدالتی امور کی آمدورفت متاثر نہ ہو۔اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گجرات فدا عباس ایڈووکیٹ نے سیشن کورٹ اور احاطہ کچہری میں پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...