تتلے عالی:تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کرنے پر خاوند کی دھمکیاں
تتلے عالی(نامہ نگار)عدالت میں طلاق کیلئے دعویٰ کرنے پر خاتون کو دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
نواحی گاؤں قلعہ مصطفی آباد کے قمر کی بہن نازرین کی شادی کھایل شاہ کے رہائشی نوید سے ہوئی جو اس پر اکثر تشدد کرتا جس سے تنگ آکر خاتون نے نوشہرہ ورکاں عدالت میں تنسیخ نکاح کا دعویٰ کر دیا ،ملزم نوید اکثر خاتون کے گھر کے باہر آکر گالی گلوچ کرتا ہے اور دھمکیاں دیتا ہے کہ اگر کیس واپس نہ لیا تو قتل کر دوں گا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments