ترقی و استحکام کیلئے سیاسی قوتوں کو متحد ہونا پڑے گا :طارق گھمن

ترقی و استحکام کیلئے سیاسی قوتوں کو  متحد ہونا پڑے گا :طارق گھمن

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق امیدوار پی پی 35 طارق محمود گھمن نے کہا ہے کہ ملک کی تعمیر و ترقی، معیشت کی بحالی اور وطنِ عزیز کے استحکام کے لیے تمام سیاسی و سماجی قوتوں کو اپنے اختلافات بھلا کر ایک پیج پر متحد ہونا ہوگا۔

قومی اتحاد، یکجہتی اور باہمی اتفاق ہی پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کا مؤثر راستہ ہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے ہمیشہ ملک کی سلامتی، خودمختاری اور دفاع کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں ،قومی مفاد کو ہر قسم کے ذاتی اور سیاسی مفادات پر ترجیح دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ پاکستان ترقی، خوشحالی اور استحکام کی راہ پر گامزن ہو سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...