وزیر آباد :گیپکو سب ڈویژن 2 ورکرز یونین کے انتخابات آج ہونگے
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)گیپکو سب ڈویژن نمبر 2ہائیڈرو ورکرز یونین کے انتخابات آج ہونگے، چیئرمین کی نشست پر رانا تنویر اور خرم شہزاد کے پینلز کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔
امیدواروں کا کہنا ہے کہ کامیابی کی صورت میں ملازمین کے حقوق کا ہر سطح پر تحفظ یقینی بنایا جائے گا، سروس سے متعلق مسائل کے حل، بہتر ورکنگ ماحول کی فراہمی اور فلاحی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments