نالہ پلکھو میں طغیانی، سینکڑوں ایکڑ زرعی اراضی زیر آب

نالہ پلکھو میں طغیانی، سینکڑوں ایکڑ زرعی اراضی زیر آب

بھٹی منصور موڑ، لنگیانوالی اور متعدد دیہات میں پانی ، فصلیں شدید متاثر

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)نالہ پلکھو میں طغیانی، سینکڑوں ایکڑ زرعی اراضی زیر آب، دھان، چارہ اور سبزیوں کی فصلیں متاثر،حالیہ مون سون بارشوں کے باعث نالہ پلکھو میں پانی کی سطح بلند ہونے سے طغیانی کی صورتحال پیدا ہوگئی جس کے نتیجے میں قریبی زرعی اراضی زیر آب آ گئی۔ بھٹی منصور موڑ، لنگیانوالی اور گردونواح کے متعدد دیہات میں پانی کھیتوں میں داخل ہونے سے سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں متاثر ہو گئی ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں دھان، چارہ، سبزیاں اور دیگر موسمی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ،متعدد کھیتوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہونے سے فصلوں کے مکمل تباہ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا جبکہ اگر پانی جلد نہ نکلا تو مزید نقصانات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔کاشتکاروں نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں زرعی سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں اور مالی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے حکومت پنجاب، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر متاثرہ علاقوں کا سروے کرایا جائے ، نقصانات کا درست تخمینہ لگایا جائے اور کسانوں کو مناسب مالی معاوضہ فراہم کیا جائے تاکہ وہ دوبارہ کاشتکاری کا عمل جاری رکھ سکیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...