سرکاری سکولوں میں داخلے کم کی وجہ حکومتی پالیسیاں قرار

سرکاری سکولوں میں داخلے کم کی وجہ حکومتی پالیسیاں قرار

تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع، نجی سکولوں کیلئے داخلے کی مدت مقرر نہیں :پیٹا

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)پیٹا پنجاب کے مرکزی چیئرمین احسان علی گورایہ نے کہا ہے کہ سرکاری سکولوں میں داخلہ کم ہونے کی وجہ حکومتی پالیسیاں ہیں حکومت نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو داخلے کے حوالے سے کوئی مقررہ مدت نہیں دی جبکہ سرکاری تعلیمی اداروں کا نیا تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع ہوتا ہے ، پرائیویٹ تعلیمی ادارے دسمبر اور جنوری میں ہی طلبہ کے داخلے مکمل کر لیتے ہیں جبکہ سرکاری تعلیمی اداروں میں نیا سال یکم اپریل سے شروع ہونے کی وجہ سے والدین بچوں کو پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں داخل کرانے پر مجبور ہیں اور اس کا قصور وار سرکاری اساتذہ کو ٹھہرایا جا رہا ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں داخلے کی شرح کم ہو رہی ہے ،والدین اتنی دیر تک بچوں کی تعلیم میں پیچھے رہ جانے کے ڈر سے پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں داخلہ کر ا دیتے ہیں جس سے سرکاری تعلیمی اداروں میں داخلے کی شرح کم ہو جاتی ہے حکومت کو چاہیے کہ اساتذہ کو نشانہ بنانے کے بجائے اپنی پالیسیاں سدھارے اور نیا تعلیمی سال سرکاری اور پرائیویٹ دونوں کیلئے یکساں شروع کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...