گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس میں بزنس سہو لت سنٹر قائم

گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس میں بزنس سہو لت سنٹر قائم

38صوبائی اور 4 وفاقی محکمے ایک ہی چھت تلے مفت خدمات فراہم کر ینگے

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر علی ہمایوں بٹ کی قیادت میں بزنس کمیونٹی کو ایک ہی چھت تلے تمام سرکاری سہولیات کی فراہمی کیلئے چیمبر میں بزنس سہو لت سنٹر کا باقاعدہ قیام عمل میں آگیا۔ صدر چیمبر علی ہمایوں بٹ نے سہولت سنٹر کے قیام کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تمام تاجروں، صنعت کاروں اور چیمبر ارکان کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ہم نے الیکشن مہم کے دوران بزنس کمیونٹی سے جو وعدہ کیا تھا اللہ کے فضل و کرم سے پورا کر دکھایا ،انہوں نے واضح کیا کہ تاجروں اور صنعتکاروں کو مختلف دفاتر کے چکروں اور انتظامی پیچیدگیوں سے بچانے کیلئے BFCکو چیمبر میں فعال کر دیا گیا ہے جہاں 38 صوبائی اور 4 وفاقی محکمے ایک ہی چھت تلے بالکل مفت خدمات فراہم کر ینگے ۔ صدر چیمبر نے بتایا کہ جدید سنٹر کے ذریعے تاجروں اور مینوفیکچررز کو 164 مختلف قسم کے لازمی سرٹیفکیٹس، لائسنس اور این او سیز بغیر کسی فیس کے فراہم کئے جائینگے تاکہ کاروبار میں آسانیاں پیدا کی جا سکیں۔ صدر چیمبر نے اعلان کیا کہ عنقریب گوجرانوالہ کی بزنس کمیونٹی کو چیمبر میں وزارتِ خارجہ (MOFA) کاؤنٹر کا تحفہ بھی دیا جائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...