چک نتھا گاؤں کو رابطہ سڑک کی فراہمی کے حوالے کمیٹی قائم

 چک نتھا گاؤں کو رابطہ سڑک کی  فراہمی کے حوالے کمیٹی قائم

گجرات(سٹی رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر سعدیہ ڈوگر نے چک نتھا کا دورہ کر کے گاؤں کی رابطہ سڑک سے متعلق مسائل کا جائزہ لیا۔

معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ تقریباً 60 سے 70 گھروں کو آمدورفت کیلئے مناسب راستہ میسر نہیں اور موجودہ گزرگاہ کچی اور انتہائی تنگ ہے ۔متبادل راستوں کا جائزہ لیا گیا تاہم تمام ممکنہ راستے نجی اراضی سے گزرتے ہیں۔ اس مسئلے کے حل کیلئے نمبردار، حلقہ پٹواری اور مقامی نمائندوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی جو متعلقہ اراضی مالکان سے رضامندی حاصل کرے گی۔اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ اراضی مالکان کی رضامندی کے بعد سب انجینئر، ضلع کونسل فوری طور پر رابطہ سڑک کی تعمیر کا تخمینہ تیار کریں تاکہ منصوبے پر جلد عملدرآمد ممکن بنایا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...