پو لیس مقابلے ،5ریکارڈ یافتہ ملز م زخمی حالت میں گرفتار
تتلے عالی ، راہوالی ، با غبانپورہ ،کھیالی میں مقابلے ، اسلحہ اور منشیات برآمد
گوجرانوالہ،راہوالی (کرائم رپورٹر،نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران راہزنی، چوری، موٹر سائیکل چوری اور منشیات فروشی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ 5 ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ۔ تتلے عالی کے علاقے میں کارروائی کے دوران راہزنی، چوری اور موٹر سائیکل چوری کے درجن سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم علی حسن اور عبداللہ ناکے سے فرار ہونے کی کوشش میں زخمی ہو گئے جنہیں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزموں سے ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔تھانہ باغبانپورہ پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ مطلوب ملزم حسن عرف اچھی کو پولیس ریڈ کے دوران فرار ہوتے ہوئے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے منشیات برآمد کی گئی۔تھانہ کینٹ پولیس نے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور منشیات فروشی میں ملوث ملزم ضیغم کو پولیس ناکے سے فرار ہوتے ہوئے زخمی حالت میں گرفتار کیا جس کے قبضہ سے منشیات برآمد ہوئی۔ تھانہ کھیالی پولیس نے راہزنی، چوری اور موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم محمد علی عرف بڈاوا کو گرفتاری سے بچنے کیلئے فرار ہوتے ہوئے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ برآمد ہوا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments