خواجہ سرمد رضا نائیک کی شیخ روحیل اصغر سے ملاقات
راہوالی (نامہ نگار)کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر 4کے امیدوار برائے ممبر خواجہ سرمد رضا نائیک نے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شیخ روحیل اصغر سے ان کے مرکزی دفتر لاہور میں ملاقات کی اور ان سے علاقائی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی ۔
شیخ روحیل اصغر نے خواجہ سرمد رضا نائیک کی تعلیمی صلاحیتوں کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کو ایسے ہی تعلیم یافتہ نوجوانوں کی ضرورت ہے جو مسلم لیگ ن کے منشور اور نظریات پر عمل کرنے کے لیے قیادت کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کو ایک بار پھر عوام کی مقبول ترین سیاسی جماعت بنانے کیلئے محنت کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments