پنجاب کالجز طلبا کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں:گلفام ملہی
مستقبل کے معماروں کو جدید تعلیم اور تربیت دی جا رہی :پرنسپل سلمان بٹ
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )پنجاب کالجز طلبا کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، معیاری تعلیم اور بہترین تربیت اولین ترجیح ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پنجاب کالج نوشہرہ ورکاں کے ڈائریکٹر چودھری گلفام ملہی اور پرنسپل پروفیسر سلمان بٹ نے داخلے کیلئے آنے والے طلبا اور والدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب گروپ آف کالجز ملک کے مستقبل کے معماروں کو معیاری تعلیم، جدید تعلیمی ماحول اور بہترین تربیت فراہم کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہا ہے ،بورڈز کے امتحانات میں پنجاب کالجز کے طلبا کی نمایاں اور شاندار کارکردگی ادارے کی تعلیمی کامیابیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔پنجاب کالج نوشہرہ ورکاں کیمپس میں طلبا کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کیا جا رہا ہے جہاں اعلیٰ تعلیم یافتہ، تجربہ کار اور محنتی اساتذہ طلبا کی تعلیمی رہنمائی اور کردار سازی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ہمارا مقصد صرف طلبا کو امتحانات میں اچھے نمبرز دلوانا نہیں بلکہ انہیں اعلیٰ تعلیم اور عملی زندگی کیلئے بھی تیار کرنا ہے ،آنے والے امتحانات میں طلبا پہلے سے بھی بہتر نتائج حاصل کرینگے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments