صرافہ ایسوسی ایشن کے مسائل حل کرینگے :عامر یونس

صرافہ ایسوسی ایشن کے مسائل حل کرینگے :عامر یونس

ان لینڈریونیو آفیسر کی صرافہ ایسوسی ایشن کے عہدیدار وں سے اہم ملاقات

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ان لینڈریونیو آفیسر وزیرآباد عامر یونس کھوکھر نے مرکزی تنظیم تاجران اور صرافہ ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے اہم ملاقات کی جس میں تاجروں اور صرافہ برادری کو درپیش مسائل، ٹیکس معاملات، کاروباری سرگرمیوں اور ایف بی آر سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران مرکزی تنظیم تاجران کے صدر ناصر محمود اللہ والے اور صرافہ اینڈ جیولرز ایسو سی ایشن کے صدر وحید الرحمن زرگر نے ایف بی آر سے متعلق تاجروں کو درپیش مختلف مشکلات اور تحفظات سے آفیسر عامر یونس کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت کی مضبوطی میں بنیادی کردار ادا کر رہی ہے ، اس لیے ضروری ہے کہ تاجروں کو ٹیکس قوانین اور دیگر معاملات میں مکمل رہنمائی فراہم کی جائے تاکہ انہیں غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ عامر یونس کھوکھر نے تاجروں اور صرافہ ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے مسائل اور تجاویز کو توجہ سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ جائز مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...