سیالکوٹ :کریکٹر سرٹیفکیٹ میں چالاکی نوجوان کو مہنگی پڑ گئی
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )کریکٹر سرٹیفکیٹ میں چالاکی نوجوان کو مہنگی پڑ گئی ،
سیالکوٹ خدمت مرکز کے انچارج سب انسپکٹر شہباز احمد کی بروقت کارروائی نے ایسے چالاک ملزم کی چالاکی کا بھانڈا پھوڑ دیا جو کریکٹر سرٹیفکیٹ میں نوسربازی کے ذریعے تبدیلی کرکے سسٹم کو ‘‘چکمہ’’ دینے نکلا تھا ملزم نے سرٹیفکیٹ میں ردوبدل کرکے دھوکا دینے کی کوشش کی لیکن بروقت کارروائی کی وجہ سے اس کی چالاکی زیادہ دیر نہ چل سکی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments