جشن آزادی کی تیاریاں،پرچم اور جھنڈیوں کے سٹالز سج گئے

 جشن آزادی کی تیاریاں،پرچم اور جھنڈیوں کے سٹالز سج گئے

قومی پرچم کے رنگوں والی ٹوپیاں، کپڑے ، بیگ، جیولری اور کھلونے توجہ کا مرکز

ڈسکہ(نامہ نگار )ڈسکہ میں جشن آزادی کی تیاریاں،پرچم اور جھنڈیوں کے سٹالز سج گئے ،ملک بھر میں جشنِ آزادی کی آمد میں چند روز باقی، شہر بھر میں یومِ آزادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، مختلف علاقوں میں عارضی سٹال سج گئے جبکہ قومی پرچم، جھنڈیوں اور جشنِ آزادی سے متعلق اشیاء کی خریداری کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد بازاروں کا رخ کرنے لگی۔شہر کے مختلف مقامات پر لگائے گئے سٹالز پر سبز و سفید رنگوں سے مزین جھنڈے ، جھنڈیاں، بیجز، قومی پرچم کے رنگوں والی ٹوپیاں، کپڑے ، بیگ، جیولری اور بچوں کے کھلونے شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ۔ شہری گھروں، گلیوں، محلوں، دکانوں اور بازاروں کو سبز ہلالی پرچم اور جھنڈیوں سے سجانے کیلئے بھرپور خریداری کر رہے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ 14 اگست صرف تہوار نہیں بلکہ آزادی کی نعمت پر اﷲ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے اور وطن سے محبت کے اظہار کا دن ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...