پنڈی بھٹیاں :جشن عید میلاد النبی ؐکی تیاریاں شروع

پنڈی بھٹیاں :جشن عید میلاد النبی ؐکی تیاریاں شروع

13اگست سے محافل میلاد مصطفی ؐ کا آغاز ہوگا، علما اور مشائخ خطاب کرینگے

پنڈی بھٹیاں(نامہ نگار )جماعت اہلسنت پنڈ ی بھٹیاں کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی ؐکی تیاریاں شروع ہو گئیں ،13 اگست سے محافل میلاد مصطفی ؐ کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ اس سلسلہ میں مختلف مذہبی جماعتوں کا مرکزی اجلاس جامع مسجد عاقل والی میں جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام ہواجس میں40تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی ۔ جماعت اہلسنت کے مرکزی رہنما علامہ شاہد محمود چشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محافل میلاد مصطفیؐ کا سلسلہ 40دن تک جاری رہے گا جس میں عالم اسلام کے بزرگ، علما کرام، مشائخ عظام خطاب کرینگے ، جن میں ڈاکٹر خادم حسین خورشید آف سیالکوٹ، علامہ فدا حسین شاہ حافظ آبادی، مولانا فیصل ندیم کیلانی حافظ آبادی، سید حسام الدین شاہ ، شعیب شاہ بخاری ،ملازم حسین ڈوگر دنیا پور ،سید برہان حیدر شاہ حافظ آبادی ، علی سجاد حیدر کیلانوالے شریف ،مولانا اویس مرتضیٰ نوری اوکاڑہ،میاں بشیر حیات ننکانہ ،پیر نور المصطفی رضوی خانقاہ ڈوگراں ،مفتی خضر الاسلام لاہور و دیگر شامل ہیں ۔ جشن عید میلاد النبی ؐکا مرکزی جلوس 12 ربیع الاول کو صبح 8 بجے دربارِ عالیہ میاں خیر محمد نون ؒسے نکالا جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...