مکہ معاہدہ مسلم امہ کے استحکام کیلئے اہم پیشرفت :رانا نذیر احمد
ڈسکہ (نمائندہ دنیا )مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا نذیر احمد خان آف یوسی کوریکی نے کہا ہے کہ۔۔۔
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون اور باہمی اتحاد مسلم امہ کے استحکام اور خطے کے امن و سلامتی کیلئے ایک اہم پیش رفت ہے مکہ مکرمہ میں باہمی دفاعی معاہدہ برادر اسلامی ممالک کے درمیان مضبوط ہوتے ہوئے تعلقات اور باہمی اعتماد کا مظہر ہے ۔ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا ایک دوسرے کے ساتھ کھڑا ہونا اسلامی دنیا کیلئے مثبت پیغام ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments