ڈسکہ :بارشوں سے قبرستانوں میں پانی جمع ،درجنوں قبریں زمین بوس

ڈسکہ :بارشوں سے قبرستانوں میں  پانی جمع ،درجنوں قبریں زمین بوس

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ڈسکہ او ر گردونواح میں بارشوں سے قبرستانوں میں پانی جمع ہو گیا ، درجنوں قبریں زمین بوس ہوگئیں ۔

خشک مٹی کی عدم دستیابی کے باعث علاقہ مکین زمین بوس قبروں کو ٹھیک بھی نہیں کر پا رہے ۔علاقہ مکینوں نے بتایاکہ انتظامیہ قبرستانوں کی طرف کوئی توجہ نہیں دیتی ،تھوڑی سی بارش ہوجائے تو قبرستانوں میں نکاس نہ ہونے کی وجہ سے کئی کئی دن پانی کھڑا رہتا ہے جس سے فاتحہ خوانی کیلئے آنیوالوں کو دشواری کاسامنا کرنا پڑتا ہے ، علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...