گجرات :صرافہ بازار سے لاکھوں روپے زیورات چرانے والی 2خواتین گرفتار

 گجرات :صرافہ بازار سے لاکھوں روپے  زیورات چرانے والی 2خواتین گرفتار

گجرات(سٹی رپورٹر )صرافہ بازار سے لاکھوں روپے کے طلائی زیورات لے کر فرار ہونے والی2 خواتین گرفتار، 20لاکھ 66ہزار روپے کے طلائی زیورات برآمد کر لئے گئے ۔

صرافہ بازار کے تاجر نے تھانہ بی ڈویژن پولیس کو اطلاع دی کہ 2خواتین میری د کان سے طلائی زیورات لے کر فرار ہو گئی ہیں، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن SIشیروز احمد نے فوری طور پر مقدمہ درج کر لیا اور پولیس ٹیم کے ہمراہ پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے 2 خواتین کو گرفتار کر لیا جن کی شناخت عابدہ بی بی اورفاطمہ بی بی سکنہ چنگڑ کالونی گجرات کے نام سے ہوئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...