سیاسی جماعتوں کو ملکی مفاد کیلئے متحد ہونا چاہیے :مرزا کاشف
معاشرتی اصلاح کیلئے سب سے پہلے اپنے رویوں اور اقدار کو درست کرنا ہوگا
گجرات(سٹی رپورٹر )گجرات پریس کلب میں آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری گجرات بار مرزا کاشف بیگ ایڈووکیٹ نے معاشرتی بگاڑ، تعلیمی نظام، مہنگائی، قانون کی حکمرانی اور ملکی سلامتی سمیت مختلف اہم امور پر اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے کہاکہ معاشرتی اصلاح کی ضرورت ہے ہمیں سب سے پہلے اپنے رویوں اور معاشرتی اقدار کو درست کرنا ہوگا کیونکہ معاشرے کی بہتری کا آغاز فرد اور خاندان سے ہوتا ہے ۔انہوں نے دینی تعلیم اور احادیث کے مطالعے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں نوجوان نسل کو دین، اخلاق اور کردار سازی کی طرف راغب کرنے کی ضرورت ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف ڈگریاں حاصل کرنا کافی نہیں، ہمیں اپنی نئی نسل کو اچھا انسان اور ذمہ دار شہری بھی بنانا ہوگا۔ مرزا کاشف بیگ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور معاشرے کے تمام طبقات کو ملکی مفاد کیلئے متحد ہونا چاہیے ۔ انہوں نے تعلیمی اداروں کے تحفظ اور معیارِ تعلیم بہتر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ ملک کا مستقبل ہمارے سکولوں اور نوجوان نسل سے وابستہ ہے ،ہمیں اپنی قانونی و عدالتی نظام میں بہتری لانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments