خیبر میل کا کامونکے ریلوے سٹیشن پر سٹاپ بحال کرنے کا مطالبہ
کامونکے (تحصیل رپورٹر )بابو ٹرین کی بحالی کے بعد شہریوں نے پاکستان ریلوے سے طویل عرصے سے بند خیبر میل کا کامونکے ریلوے سٹیشن پر سٹاپ بھی بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ بابو ٹرین کی بحالی سے مقامی مسافروں کو بڑی سفری سہولت ملی ہے تاہم دور دراز علاقوں کا سفر کرنے والے مسافروں کی مشکلات بدستور موجود ہیں جس کیلئے خیبر میل کے سٹاپ کو بحال کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments