غیر قانونی آبپاشی ،نہروں کے کنارے کمزور ،شگاف کا خدشہ
بجلی اور ڈیزل مہنگا ہونے کے با عث زمیندار آبپاشی کیلئے موگے توڑ نے لگے
تتلے عالی(نامہ نگار)غیر قانونی آبپاشی کے با عث نہروں کے پشتے ،کنارے کمزور ،شگاف پڑنے کے خدشات لاحق ہوگئے ۔ گوجرانوالہ اور گجرات ڈویژن میں20لاکھ ایکڑ رقبہ پر دھان کی مختلف اقسام کاشت کی گئی ہیں، مذکورہ فصل کی کاشت سے کٹائی تک پانی کی شدید ضرورت رہتی ہے ،ڈیزل، پٹرول،بجلی پر ٹیوب ویل پیٹر انجن سے مہنگی آبپاشی کی وجہ سے بااثر زمیندار وکاشتکار محکمانہ مبینہ ملی بھگت سے گوجرانوالہ اور شیخوپورہ ریجن کی نہروں، راجباہوں ،مائنرز،ڈسٹری بیوٹریز سے زیر زمین پائپ بچھا کر،رکاوٹیں کھڑی کرکے اور موگہ توڑنے سمیت دیگر غیر قانونی ذرائع سے فصلوں کو سیراب کر تے ہیں جس سے نہروں کے کنارے ،پشتے کمزور ہو گئے ہیں جس کے با عث بارشوں میں شگاف پڑنے کا خدشہ لا حق ہو گیا ہے بلکہ ٹیل کے کاشتکار پانی میسر نہ ہونے پر آبیانہ کی ادائیگی کے باوجود ٹیوب ویلوں کے ذریعے مہنگی آبپاشی کرنے پر مجبور ہیں۔کینال ذرائع نے بتایا کہ تتلے عالی کی حدود میں دھان سیزن کے دوران گوجرانوالہ اور شیخوپورہ ریجن میں بیسیوں نہروں، راجباہوں میں متعدد مقامات پر پانی چوری کے واقعات میں نہری املاک کو نقصان پہنچانے پر صرف 3 مقدمات کا اندراج ممکن ہوسکا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments