دھوبی گھاٹ گراؤنڈ سٹیٹ آف دی آرٹ پارک میں تبدیل

دھوبی گھاٹ گراؤنڈ سٹیٹ آف دی آرٹ پارک میں تبدیل

ڈپٹی کمشنر کا باسکٹ بال کورٹ، جھولوں ، لائٹنگ، واکنگ ٹریک کی بحالی کا جائزہ

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو صحت مند تفریح اور کھیلوں کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ سٹیلائٹ ٹاؤن کا دھوبی گھاٹ گراؤنڈ جدید سہولیات سے آراستہ سٹیٹ آف دی آرٹ پارک میں تبدیل کردیا گیا ہے جس پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا ۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے دھوبی گھاٹ گراؤنڈ پارک کا دورہ کیا اور تزئین و آرائش کے کام مکمل ہونے کے بعد شہریوں کیلئے فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ پارک میں باسکٹ بال کورٹ، جدید جھولوں کی تنصیب، خوبصورت لائٹنگ، واکنگ ٹریک کی بحالی، نئے بینچز کی تنصیب اور شجرکاری سمیت مختلف اقدامات کیے گئے ہیں۔ درختوں کے تنوں اور کیاریوں کو رنگ و روغن کرکے پارک کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے پارک میں قائم باکسنگ ٹریننگ سینٹر کا بھی معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ اسے جلد عالمی معیار کے مطابق رینوویٹ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ویٹ لفٹرز کیلئے بھی جدید اور بہترین ٹریننگ سینٹر قائم کیا جائے گا تاکہ نوجوانوں کو کھیلوں کی معیاری سہولیات میسر آ سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...