تجاوزات کے خاتمے ، ٹریفک روانی ، سکیورٹی انتظامات مکمل کئے جائیں:ڈپٹی کمشنر
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے جشنِ عید میلادالنبی ؐکے سلسلہ میں فیضانِ مدینہ مرکز جی ٹی روڈ، شیرانوالہ باغ، سیالکوٹی دروازہ اور اندرون شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا
اور جلوسوں کے روٹس سمیت سکیورٹی، صفائی ستھرائی، ٹریفک مینجمنٹ، لائٹنگ اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے فیضانِ مدینہ مرکز میں منتظمین سے ملاقات کی اور جشنِ عید میلادالنبی ؐکے حوالے سے انتظامات اور جلوسوں کے روٹس کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے متعلقہ محکموں کے افسر وں کو ہدایت کی کہ جلوسوں کے روٹس پر صفائی ستھرائی، تجاوزات کے خاتمے ، ٹریفک کی روانی، لائٹنگ، سکیورٹی اور دیگر ضروری انتظامات بروقت مکمل کئے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جشنِ عید میلادالنبی ؐ کے موقع پر شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور پرامن ماحول کو یقینی بنانے کیلئے تمام ادارے باہمی رابطے اور مربوط حکمتِ عملی کے تحت فرائض انجام دیں،جلوسوں اور دیگر تقریبات کیلئے انتظامات میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ منتظمینِ میلاد اور شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments