ڈاکوئوں نے شادی کی تقریب سے آتی فیملی کو لوٹ لیا
واہنڈو(نامہ نگار )نت کالر چوک میں ڈاکوؤں نے شادی کی تقریب سے واپس آنے والی بھوپر گا ئوں کی فیملی کو لوٹ لیا،
مردوخواتین سے لاکھوں روپے کے طلائی زیورات اور ہزاروں روپے چھین لئے اور واردات کے بعد ملزم فرار ہوگئے ،ڈکیتی کی واردات کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔شہریوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واردات میں ملوث ملزموں کو گرفتار کرکے لوٹا گیا سامان برآمد کیا جائے اور نت کالر چوک سمیت گردونواح میں گشت کا مؤثر نظام یقینی بنایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments