رستم راہوالی امجد خان پہلوان انتقال کر گئے
راہوالی (نمائندہ دنیا ، نامہ نگار )شاگرد رستم پنجاب گوگا پہلوان ،رستم راہوالی،
گکھڑ ،وزیر آباد امجد خان پہلوان رہائشی محلہ گڑھی شاہو فالج کے حملہ سے 70سال کی عمر میں انتقال کر گئے ،پسماندگان میں 5بیٹے علی امجد ،زبیر امجد ،ابوبکر امجد،عمیر امجد، بلال امجد ایک بیٹی اور بیوہ شامل ہیں، مرحوم پہلوان امجد خان استاد عبدالرحمن پہلوان کے صاحبزادے اور پہلوان یونس کے بھائی تھے ، مرحوم کو آبائی قبرسان میں سپردخاک کر دیا گیا ، بدھ کو بعدنماز ظہر مرحوم کی رہائشگاہ واقع محلہ گڑھی شاہو میں قرآن خوانی ہو گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments