طارق محمود وڑائچ گوجرانوالہ چیمبر الیکشن میں بزنس گروپ کے امیدوار ہونگے
لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار )معروف بزنس مین و سماجی شخصیت حافظ طارق محمود وڑائچ گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے انتخابات میں بزنس گروپ کی جانب سے میدان میں اتریں گے ،وہ ایگزیکٹو اے کلاس کے الیکشن میں حصہ لیں گے ۔
حافظ طارق محمود وڑائچ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں کاروباری طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے انڈسٹری بند ہوتی جا رہی ہے بزنس مین پریشان ہیں جس کیلئے چیمبر آف کامرس گوجرانوالہ کو مل کر حل نکالنا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوجرانوالہ شہر ہمارا ہے اور اس کو درپیش مسائل کا حل بھی میری او لین ترجیحات میں شامل ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments