بغیر ہیلمٹ سفر کرنے پر 340 موٹر سائیکلیں بند

بغیر ہیلمٹ سفر کرنے پر  340 موٹر سائیکلیں بند

موچھ(نمائندہ دنیا) انچارج پٹرولنگ پوسٹ تری خیل سب انسپکٹر ضیاء اللہ خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

پٹرولنگ پوسٹ تری خیل کے سٹاف نے بمطابق احکامات افسران بالا ڈی ایس پی اعجاز حسین قریشی کی سربراہی میں اکتوبر 2026 ء میں 37 گاڑیوں کے خلاف ایل پی جی غیر قانونی استعمال کرنے پر 285/286 کے مقدمات درج کرائے ، جبکہ اوور لوڈنگ وغیرہ کے 10 مقدمات درج کرائے ، بغیر ہیلمٹ سفر کرنے پر بمطابق احکامات افسران بالا 340 موٹر سائیکل بند کیئے گئے ، جبکہ 1040 لوگوں کو قانون کی خلاف ورزی کرنے پر گیارہ لاکھ نوے ہزار سات سو پچاس روپے کے چالان دیئے گئے ، جبکہ 9591 لوگوں کو بزریعہ ای پولیس ایپ چیک کیا گیا ، جبکہ 3522 گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...