میانی پولیس کی کارروائی، ڈیڑھ کلو چرس برآمد، ملزم گرفتار

میانی پولیس کی کارروائی، ڈیڑھ کلو چرس برآمد، ملزم گرفتار

تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے 1500 گرام چرس برآمد ہوئی

میانی (نامہ نگار)میانی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈیڑھ کلو گرام چرس برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ایس ایچ او تھانہ میانی امتیاز بھاگت کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ تھانہ میانی کے اے ایس آئی محمد سلیمان پولیس پارٹی کے ہمراہ گشت پر تھے کہ دورانِ گشت ایک مشکوک شخص کو روک کر تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے 1500 گرام چرس برآمد ہوئی۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے نقدی اور ایک موبائل فون بھی برآمد کر کے چرس سمیت تمام اشیاء بطور ثبوت قبضے میں لے لیں اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ میانی میں کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹنسز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...