محنت کش کی کار سے بیٹری ،سٹپنی ٹائر سمیت قیمتی سامان چوری
مڈھ رانجھا (نمائندہ دُنیا)نامعلوم چوروں نے محنت کش کی کار سے بیٹری ،سٹپنی ٹائر سمیت قیمتی سامان چوری کرلیا۔
رانجھا چوک مڈھ رانجھا کے رہائشی ندیم شہزاد نے کارخانہ میں اپنی گاڑی سوزوکی کار کھڑی کی ہوئی تھی کہ رات کو نامعلوم چوروں نے اُسکی کار میں لگی ہوئی ٹیپ، سٹپنی ٹائر،بیٹری وغیرہ مالیتی تقریباً50ہزارروپے کا سامان چوری کرلیا ۔ندیم شہزاد کی رپورٹ پر پولیس تھانہ مڈھ رانجھا نے کاروائی کا آغاز کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments