کوڑاکرکٹ دھان کی باقیات کو جلانے کا کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا
تتلے عالی(نامہ نگار)رواں سیزن میں کوڑاکرکٹ دھان کی باقیات کو جلانے کا کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا۔
پنجاب حکومت نے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے محکمہ مال،لوکل گورنمنٹ،زراعت، پولیس ودیگر محکموں پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے کر دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں،گاڑیوں،بھٹہ خشت،کوڑا کرکٹ اور فصلوں کی باقیات کو جلانے پر پابندی عائد کررکھی ہے جس کیلئے شہروں، دیہاتوں میں باقاعدہ آگاہی مہم بھی چلا رکھی ہے ،حکومتی اقدامات کے باعث رواں سیزن میں تتلے عالی کی حدود میں کوڑا کرکٹ،دھان کی باقیات کو جلا کر ماحول کو آلودہ کرنے بارے ایک بھی مقدمہ درج نہیں ہوا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments