موترہ کے علاقہ میں 25سالہ نوجوان کی بوری بند نعش برآمد

موترہ کے علاقہ میں 25سالہ نوجوان کی بوری بند نعش برآمد

مچھلیاں کے شکار کیلئے جانیوالے افراد نے نعش دیکھ کر پولیس کو اطلاع کی گئی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا)تھانہ موترہ کے علاقہ میں 25سالہ نوجوان کی بوری بند نعش برآمد۔تھانہ موترہ کے علاقہ پیرو چک میں 25سالہ نوجوان عرفان گجر کی برساتی نالے کے قریب سے بوری بند نعش برآمد ہوئی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ بھلر گاؤں کا رہائشی 25 سالہ عرفان گجر چھ روز سے گھر غائب تھا کہ برساتی نالے میں مچھلیاں کے شکار کیلئے جانے والے افراد نے بوری بند نعش دیکھ کر پولیس کو اطلاع کی گئی پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر ابتدائی تفتیش کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ نعش پر تشدد کے واضح نشانات پائے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...