موترہ :مرغابی کے بعد نڑی ’’مگ ‘‘سرخاب کی بھی آمد
علاقہ بھرکے کھیت اور کھلیان سریلی آوازوں سے گونجے لگے
موترہ(نامہ نگارکوڈنمبر) ڈسکہ اوراسکے گردنواح میں موسم میں تبدیلی کیساتھ ہی مرغابی کے بعد نڑی ’مگ ’سرخاب سمیت دیگر پردیسی پرندوں کی بھی آمد سے علاقہ بھرکے کھیت اور کھلیان سریلی آوازوں سے گونجے لگے نومبرشروع ہوتے ہی مرغابی کی آمد شروع ہوئی جس کاسلسلہ دسمبر کے آخرتک جاری رہے گاجبکہ مرغابی کی مختلف اقسام کیساتھ گزشتہ چند دنوں سے نڑی ’سرخاب ’مگ اور دیگر پردیسی پرندوں نے بھی پاکستانی علاقوں کا رخ کرلیاہے مرغابی اور دیگر پردیسی پرندوں کی آمد سے دریاؤں ’ندی نالوں پانڈا ’ایریاز’بارڈر ایریاز ’چھمب ’کھیتوں کھلیانوں کی رونقیں بحال اور فضا ان کی سریلی آوازوں سے گونجنا شروع ہوگئی ہے مختلف ممالک سے سفر کرکے آنیوالے پردیسی پرندے علاقہ کی نہروں اور ندی نالوں اور شکار گاہوں کو اپنا مسکن بنالیتے ہیں اور یہ پردیسی پرندے دسمبر تک پاکستان میں رہیں گے صبح و شام کھیت کھلیان ان کی سریلی آواز سے گونج جاتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments