لالہ موسیٰ:جائیداد کے تنازع پر بہن کے قتل کا ملزم گرفتار

لالہ موسیٰ:جائیداد کے تنازع  پر بہن کے قتل کا ملزم گرفتار

گجرات ،لالہ موسیٰ (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار) بہن کے قتل میں ملوث ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا ۔ڈی پی او فیصل شہزاد کی زیرِ قیادت تھانہ ککرالی پولیس نے جائیداد کے تنازع پر بہن کو قتل کرنے والے ملزم اورنگزیب ولد گل نواز سکنہ ککرالی کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او تھانہ ککرالی انسپکٹر عبدالرحمن نے ٹیم کے ہمراہ جدید وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ڈی پی او فیصل شہزاد نے پولیس ٹیم کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...