اختلافات اپنی جگہ ،صحت کا تحفظ یقینی بنانا چاہیے :عمر ڈار

 اختلافات اپنی جگہ ،صحت کا تحفظ یقینی بنانا چاہیے :عمر ڈار

عمران خان، نورین نیازی اور شاہ محمود قریشی کی صحت بارے اطلاعات تشویشناک

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر فارو ق ڈار نے کہا ہے کہ بانی و چیئرمین عمران خان، نورین نیازی اور شاہ محمود قریشی کی صحت و سلامتی کے حوالے سے جیل سے موصول ہونے والی اطلاعات انتہائی تشویشناک ہیں ،اﷲ تعالیٰ انہیں اپنے حفظ و امان میں رکھے ، انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن انسانی ہمدردی، بنیادی حقوق اور قیدیوں کی جان و صحت کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے ۔ سٹی سیکرٹری اطلاعات ونشریا ت میاں شان علی قمر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی شخص کا سیاسی یا نظریاتی اختلاف اس بات کا جواز نہیں بن سکتا کہ اس کی صحت، سلامتی اور بنیادی انسانی حقوق کو نظر انداز کیا جائے ۔ جیل میں قید ہر فرد کو مناسب طبی سہولیات، بروقت علاج اور بہتر انسانی ماحول فراہم کرنا ریاست اور متعلقہ اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...