ہری پور:دو کمسن بچوں کے ساتھ بداخلاقی کرنے والا ملزم گرفتار

ہری پور:دو کمسن بچوں کے ساتھ  بداخلاقی کرنے والا ملزم گرفتار

ایبٹ آباد (اے پی پی) ہری پور پولیس نے 2کمسن بچوں کے ساتھ بداخلاقی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ہری پور پولیس کے مطابق تھانہ صدر کی حدود پنڈ ہاشم خان میں 2کمسن بچوں کے ساتھ بداخلاقی کا واقعہ رونما ہوا۔ مدعی کی رپورٹ پر ملزم قمر زمان کے خلاف مقدمہ درج ہوا۔ ایس ایچ او تھانہ صدر خالد خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم قمر زمان سکنہ محلہ ڈھیری پنڈہاشم خان کو گرفتار کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں